یوکرین میں جاری تنازع میں اب تک 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اقوام متحدہ

Ukraine

Ukraine

جینوا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان اپریل سے جاری جھڑپوں کے دوران اب تک 4 ہزار 600 کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے یوکرین کے تنازع پر ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین میں فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان اپریل سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 4 ہزار 600 کے قریب افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جبکہ 10 ہزار کے لگ بھگ افراد زخمی ہیں۔ رپورٹ کےمطابق گزشتہ 15 روز کے پرتشدد واقعات میں 300 افراد ہلاک ہوئے جبکہ کشیدگی کے باعث تقریبا 10 لاکھ کے قریب افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب پناہ لینے پر مجبور ہیں جن زیادہ تر افراد پڑوسی ممالک میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔