کیف (جیوڈیسک) یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں حکومت مخالف مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپوں کے دوران 5 مظاہرین ہلاک اور 300 زخمی ہو گئے جبکہ تمام دن یوکرائنی دارالحکومت جھڑپوں کے باعث میدان جنگ بنا رہا۔
یوکرینسکا نیو ویب سائٹ کے مطابق احتجاجی تحریک کے ایک میڈیکل سینٹر کے کو آرڈینیٹر اولیگ میوسے نے اپوزیشن کے حمایتی ریڈیو چینل ہروما ڈسکے کو بتایا کہ تمام دن کی جھڑپوں میں 5 مظاہرین ہلاک اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری طرف دارالحکومت کیف میں دھوئیں اور آنسو گیس اور گرینیڈ بم اور دھول کے ساتھ گولیوں سے گونج اٹھا، نعروں کے شور میں دفن کیف کا مرکزی علاقہ سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان مہلک جھڑپوں کے دوران ایک جنگ زون میں تبدیل ہو گیا۔