یوکرین میں ہلاک شہریوں کی تعداد 564 ہو گئی، اقوام متحدہ

Ukraine War

Ukraine War

یوکرین (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیوں کے دوران مارے گئے شہریوں کی تعداد 564 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا کہ ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب امریکا کے صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس کے کسی اقدام سے نیٹو کو خطرہ لاحق ہوا تو امریکا ردعمل دے گا، خواہ اس سے عالمی جنگ ہی کیوں نہ شروع ہو جائے۔

یورپی یونین نے بھی ماسکوپرپابندیوں کادائرہ مزیدبڑھانے کااعلان کردیا ہے۔یوٹیوب نےروس کے سرکاری میڈیاچینلزفوری طورپر بلاک کردیے۔

روس نے اپنے اتحادی بیلاروس کو جدیدترین اسلحہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔