ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر یوکرین حکومت نے واجبات ادا نہ کیے تو اس کیلئے قدرتی گیس کی سپلائی روک دی جائیگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح یورپ کو ’گیس کی ترسیل کا مسئلہ‘ بھی پیدا ہو جائیگا۔ صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ صورتحال اس حد تک نہیں پہنچے گی۔
روس یورپ کے متعدد ممالک کو قدرتی گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق روس ضرورت پڑنے پر گیس کی سپلائی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔