یوکرائن : لوہانسک میں لڑائی جاری، مزید 17 شہری ہلاک

Ukraine

Ukraine

کیف (جیوڈیسک) یوکرائنی فورسز اور باغیوں کے درمیان لوہانسک کے مرکز میں لڑائی جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر سے نقل مکانی کی کوشش کرنے والے مزید 17 عام شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔

حکومتی فورسز کا کہنا ہے کہ یہ افراد باغیوں کی جانب سے چلائے جانے والے مارٹر گولوں کا نشانہ بنے ہیں، جب کہ باغیوں کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز نے ان افراد کو نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لڑائی میں 45افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہو ئے ،شہرسے نقل مکانی کرنیوالے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔یادرہے کہ یوکرائنی فورسز نے باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی شہر ڈونیٹسک اور لوہانسک کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

محاصرے سے قبل فورسز نے لوگوں سے علاقہ خالی کر نے کی اپیل کی تھی ،باغیوں نے پہلے لوگوں کو نقل مکانی کی اجازت دی مگر بعد میں قافلوں پر حملے کر نے شروع کر دئیے، دوروز قبل بھی باغیوں کے حملے میں 20شہری ہلاک ہو گئے تھے۔