یوکرائن میں فوج کا دخول، روس پر مزید پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں : اوباما

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) اپنے اس بیان میں باراک اوباما نے روس کی اس جارحیت کو حملہ قرار نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ ہفتے جو کارروائیاں دیکھیں، میرے خیال میں وہ ان واقعات کا تسلسل ہیں جو ہم مہینوں سے دیکھ رہے ہیں۔

کہا کہ روسی صدر پوٹن نے اس مسئلے کے سفارتی حل کے مواقع نظر انداز کیے ہیں۔ امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں نے روس کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔ اوباما نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہمارے پاس اس کام کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کے راستے ہیں۔

اوباما آئندہ ہفتے ویلز میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں اپنے نیٹو کے اتحادیوں کے ساتھ اس موضوع پر بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔روس پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے یوکرائن کے مشرقی علاقوں میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کے لیے فوجی، ٹینک اور ہتھیار روانہ کیے ہیں۔