واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین میں فوجی مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں، یوکرین میں معاشی، سیاسی اور سفارتی آپشنز پر توجہ مرکوز ہے۔
امریکی صدر بارک اوباما نے جرمن چانسلرسے رابطہ کیا اور یوکرین کے بحران پر بات چیت کی۔ امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روسی مداخلت غیر قانونی ہے۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق صدر اوباما برطانوی وزیراعظم اور پولینڈ کے صدرسے بھی بات کریں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری منگل کو یوکرین کادورہ کریں گے۔