یوکرائنی صدر کا باغیوں کے علاقوں سے سرکاری سہولیات اور خدمات واپس لینے کا حکم

Ukraine

Ukraine

یوکرائن (جیوڈیسک) یوکرائن کے صدر نے باغیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں سے تمام سرکاری سہولیات اور خدمات واپس لینے کا فرمان جاری کر دیا ہے جن میں ہسپتالوں اور سکولوں کے لیے مالی تعاون بھی شامل ہے۔

صدر پیٹرو پوروشنکو نے جاری کردہ فرمان میں پارلیمان سے کہا ہے کہ وہ اس قانون کو منسوخ کر دیں جو دونیتسک اور لوہانسک علاقوں کو خود مختار حکومت کی اجازت دیتا ہے۔

واضح رہے روس نواز علیحدگی پسندوں نے رواں ماہ کے اوائل میں وہاں انتخابات کرائے تھے جسے پوروشینکو نے غیر قانونی قرار دیا تھا۔جبکہ مشرقی یوکرین میں جاری تشدد کے نتیجے میں اب تک 4000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔روس نواز علیحدگی پسند یوکرائنی حکومت سے رواں سال اپریل سے برسرپیکار ہیں۔

صدارتی فرمان میںمزید کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری کمپنیاں اور ادارے دونیتسک اور لوہانسک میں ایک ہفتے کے اندر اپنا کام بند کر دیں۔جبکہ یوکرین کا سنٹرل بنک ایک ماہ کے اندر وہاں کے بعض علاقوں کے لیے اپنی خدمات بند کردے جس میں کارڈ کا نظام بھی شامل ہے۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ ستمبر جنگ بندی معاہدے کے تحت ان علاقوں کو جو مخصوص حیثیت دی گئی تھی اسے پارلیمان منسوخ کر دے۔