یوکرائن: علاقائی پارلیمنٹ کی عمارت کو درجنوں مسلح افراد نے گھیر لیا

Ukraine

Ukraine

کریمیا (جیوڈیسک) یوکرائن کے خطے کریمیا میں علاقائی پارلیمنٹ کی عمارت کو درجنوں مسلح افراد نے گھیر لیا۔ دو مشین گنز بھی عمارت کے باہر نصب کر دی گئیں۔ ادھر وزیر اعظم Arseniy Yatsenyuk نے کریمیا میں روسی مداخلت کا جواب طاقت کے ساتھ دینے سے انکار کر دیا۔

یوکرائن کے خطے کریمیا میں 13 روسی طیارے سمرپول کے ہوائی اڈے پر اترے جن میں دو ہزار فوجی سوار تھے۔

نقاب پوش حملہ آوروں نے علاقائی پارلیمنٹ سمیت دو ہوائی اڈوں، ایک ٹی وی چینل پر قبضہ کر لیا۔ حکام کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر دو مشین گنز بھی نصب کر دی گئی ہیں۔

یوکرائن کے وزیر اعظم Arseniy Yatsenyuk کا کہنا ہے۔ کریمیا میں روسی فوج کی موجودگی یوکرائن کو اشتعال دلانے والی حرکت ہے۔ تاہم یوکرائن کسی قسم کی طاقت کا استعمال کرنے کے بجائے بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالے گا۔

ادھر صدر باراک اوباما نے یوکرائن میں روسی فوج کی نقل و حرکت کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روس کو خبردار کیا ہے ایسی کسی بھی فوجی مداخلت کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔