کیو (جیوڈیسک) یوکرائن سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے پاکستانی نثراد برطانوی معمر شخص محمد سلیم کو قتل کرنے کا اعتراف کر لی اہے اور کہا ہے کہ اسے غیر سفید فام افراد سے نفرت ہے۔ بیاسی برس کے محمد سلیم کو اسمال ہیتھ علاقے میں 29 اپریل کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔وہ نمازکی ادائیگی کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ پنشنراورسات بچوں کے معمر والد محمد سلیم کو قتل کرنے کے الزا م میں ملز م پاولولیپشین کو بیس جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
یوکرائن سے تعلق رکھنے والے 25 برس کے اس سفاک شخص کو اولڈ بیلے کورٹ میں پیش کیا گیاجہاں ملزم نے ٹپٹن کی مسجد کو 12 جولائی کو نشانہ بنانے کا بھی اعتراف کیا اور تسلیم کیا کہ وہ وال سال Walsall اور وولور ہیمٹن Wolverhampton کی مساجد کو بھی بموں سے نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ لیپشین کو جمعہ کو سزا سنائی جائے گی۔