یوکرائن، دھاندلی کے الزامات کے بعد الیکشن نتائج کا اعلان ملتوی

Election

Election

کیف (جیوڈیسک) یوکرائن میں عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد نتائج کا اعلان روک دیا گیا۔ مشتبہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو گئی۔ یوکرائن کے مرکزی الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان موخر کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ مقامی حکام کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کے انکشافات کے بعد کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 99 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد بعض پولنگ اسٹیشنوں میں ڈالے گئے۔

ووٹ اور علاقائی الیکشن کمشنر کے اعدادو شمار میں اختلاف پایا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جن پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے وہاں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔