ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرائنی علاقے کریمیا کو روس میں ضم کرنے کا اقدام اس علاقے میں روسی زبان بولنے والوں اور وہاں روسی قوم کی تاریخی جڑوں کا تحفظ تھا۔
ماسکو میں کریمیا کو یوکرائن سے کاٹ دینے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ہزاروں حامیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوٹن نے کہا کہ یہ زمین کے کسی ٹکڑے کے حصول کا اقدام نہیں تھا۔
انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ مغرب کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ پوٹن نے یوکرائنی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی اپنے ہاں قوم پرستوں کے اقدامات کی مذمت کریں۔