امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے میں اب تک 800 سے زیادہ شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 1300 سے زائد ہے۔
انسانی حقوق دفتر کے مطابق شہریوں کی ہلاکتیں زیادہ تر فضائی حملوں، راکٹ اور میزائل شیلنگ سے ہوئی ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 24 فروری سے یوکرین میں شروع ہونے والے روسی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
انھوں نے بتایا کہ جنگ زدہ علاقوں تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی درست تعداد بتانا مشکل ہے۔