کیف (جیوڈیسک) روسی صدر ویلادی میرپیوٹن کی کریمیا آمد کے بعد یوکرین میں جاری سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا جبکہ پولیس ہیڈکوارٹر پر باغیوں کے قبضے کو ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 20 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے مشرقی شہر میرپول میں روس نواز باغیوں کی جانب سے پولیس ہیڈکوارٹر پر قبضے کی کوشش کے دوران سیکیورٹی فورسزنے کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ہوئے 20 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا جب کہ فورسز کی کارروائی کے بعد علیحدگی پسندوں کی بڑی تعداد قریبی علاقوں میں روپوش ہوگئی۔
یوکرین کےوزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ روس نواز باغی پولیس ہیڈکوارٹر پر قبضہ کر کے معاشی شہر کو یرغمال بنا کر یہاں خانہ جنگی کی صورت پیدا کرنا چاہتے تھے تاہم فورسز کی جانب سے کارروائی کے بعد باغی قریبی علاقوں میں روپوش ہوگئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری رہے گا۔