یوکرائنی صدر نے علیحدگی پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا اعلان کر دیا

Ukrainian

Ukrainian

کیف (جیوڈیسک) یوکرین کے صدر پیٹرو پورو شینکو نے مشرقی علاقوں کے علیحدگی پسندوں کے ساتھ کئی ہفتوں سے جاری جنگ بندی ختم کر دی ہے۔ یوکرائنی صدر کا کہنا ہے۔

وہ علیحدگی پسندوں کےخلاف بھرپور کارروائی کریں گے اور ان سے اپنی سرزمین واپس لیں گے۔ جنگ بندی کے خاتمے پر روس نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق اپنے ہی شہریوں کے خلاف فوجی آپریشن پر یوکرائن کو جواب دینا پڑے گا۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے کئی روسی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں سرحد پار کر کے مشرقی یوکرین میں داخل ہوئی ہیں جبکہ روس نے اس بات کی پرزور تردید کی ہے۔