یوکرائنی بحران : کینیڈا نے روس کیخلاف تازہ پابندیاں عائد کر دیں

Sanctions

Sanctions

اوٹاوا (جیوڈیسک) کینیڈا نے گزشتہ روز روس کے خلاف تازہ پابندیوں کا اعلان کیا ہےٍ جس میں چار سینئر روسی جرنیلوں، ایک بینک اور پانچ مینوفیکچررز کمپنیوں کو ماسکو کی جانب سے یوکرائن میں باغیوں کی حمایت کرنے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

وزیر امور خارجہ جوہن بیرڈ نے کہا کہ مشرقی یوکرائن میں ماسکو کی جاری جارحیت کی وجہ سے اقتصادی پابندیوں کا یہ 12واں دور سامنے لایا گیا ہے۔ مثال کے طور پر آج ہمیں یہ رپورٹس ملی ہیں کہ صدر ولادی میر پیوٹن نے کریمیا میں فوج بڑھانے کا حکم جاری کیا ہے اور ہم نے پیوٹن حکومت سے مسلح شدت پسندوں کی جانب سے تشدد کو بڑھانے کے لئے اس کی حمایت روکنے کے ہمارے مطالبات پر کوئی پیشرفت نہیں دیکھی ہے۔

اس کے ساتھ ہی بیرڈ نے آئندہ انتخابات کی نگرانی کے لئے یوکرائن میں 12 اراکین پارلیمنٹ سمیت 300 سے زائد مبصرین بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔