یوکرائنی صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، انتخابات 26 اکتوبر کو ہونگے

Viktor Yanukovych

Viktor Yanukovych

کیو (جیوڈیسک) یوکرائن کے صدر پیٹرو پورشینکو نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے، عام انتخابات 26 اکتوبر کو ہوں گے۔

صدر پورشینکو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے متعدد ارکان معزول صدر وکٹر یانوکووچ کے حامی تھے جبکہ یوکرائن کی اکثریت نئی پارلیمنٹ چاہتی تھی۔

رات گئے اپنے خطاب میں صدر پورو شینكو نے کہا کہ انھوں نے ملک کے آئین کے مطابق عمل کیا۔ انہوں نے کہا آئین کے مطابق اگر حکمران اتحاد تیس دن تک پارلیمان میں حکومت نہ بنا سکے تو ہر صورت نئے انتخابات منعقد کروائے جائیں۔

صدر نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب یوکرائن کے مشرق میں حکومت اور روس نواز باغیوں میں لڑائی جاری ہے۔