پشاور: جامعہ علوم القرآن پشاور میں تعلیمی سال نمبر 3 کے داخلے جاری ہیں،جامعہ علوم القرآن رنگ روڈ نزد حیات آبادپشاورکے ناظم تعلیمات مولانا محمد طیب نے اعلیٰ سطحی تعلیمی میٹنگ کے بعد نئے تعلیمی سال نمبر 3 کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا۔
جس کے مطابق شعبہ تخصص فی الحدیث اور درس نظامی بنین کا انٹری ٹیسٹ یکم اگست بروزہفتہ کو ہوگا جبکہ نئے طلبہ کرام کے داخلے آج ہی سے جاری ہوگئے، انتظامی میٹنگ کے مطابق یہ داخلے 28,29,30 جولائی تک جاری رہیں گے۔
جبکہ انٹری ٹیسٹ یکم اگست کو صبح 8 بجے شروع ہوگی انٹری ٹیسٹ کا یہ دورانیہ 4 گھنٹوں پر مشتمل ہوگا، 2 اگست کو عصر 5بجے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان ہوگاجبکہ کامیاب طلبہ کی انٹریو 3 اگست کو ہوگی، 4 اگست کو قدیم اور جدید طلبہ کی حاضری ہوگی اور 5 اگست بروز بدہ باقاعدہ اسباق کا افتتاح ہوگا۔