علمائے اہلسنت حضرو متفقہ طور پر کسی قائد کا انتخاب کریں
Posted on September 18, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
اٹک : علمائے اہلسنت حضرو متفقہ طور پر کسی قائد کا انتخاب کریں، مدبرانہ سوچ کے مالک، سیاسی بصیرت رکھنے والے با عمل، وسیع القلب عالم کو اپنا لیڈر منتخب کیا جائے، ان خیالات کا اظہار صدر علماء کمیٹی حضرو علامہ آصف رضا نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
جس میں علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ جب تک ہم کسی مدبرانہ سوچ کے مالک ،سیاسی بصیرت رکھنے والے با عمل، وسیع القلب عالم کو اپنا لیڈر منتخب نہ کر لیں ہماری صفو ں میں اتحاد کا فقدان رہے گا، عوام اہلسنت نام نہاد پیروں، مولویوں اور فارمی عا لموں کے پیچھے چل کر بد نظمی اور انتشار کا شکار رہیں گے۔