عمر اکمل، احمد شہزاد اور ذوالفقار بابر ڈیفالٹر نکلے

Defaulters

Defaulters

لاہور (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی کرکٹرز عمر اکمل، احمد شہزاد اور ذوالفقار بابر کو نوٹسز بھجواتے ہوئے ڈیفالٹر قرار دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں کو کئی بار نوٹس بھجوائے گئے اور وکلا کے ذریعے بھی آگاہ کیا گیا لیکن تینوں نے 2013-14 کے ٹیکس گوشوارے تاحال جمع نہیں کرائے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر کھلاڑیوں نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرائے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔