ڈھاکا (جیوڈیسک) مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے اپنی فارم بہتر ہونے کا کریڈٹ بیٹنگ کنسلٹنٹ ظہیر عباس کو دے دیا۔ انھوں نے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔
میڈیا سے بات چیت میں عمر اکمل نے کہا کہ ظہیر عباس نے ہمیں کافی متاثر کیا اور اپنی اہمیت کو سمجھنے کی افادیت سے آگاہ کیا۔ ون ڈے فارمیٹ سے ٹوئنٹی 20 کیلیے خود کو تیار کرنے کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ خود کو ایک طرز سے دوسرے سے ہم آہنگ کرنا مشکل ہوتا ہے، مگر ہم یہاں کی کنڈیشنز سے آگاہ اور ہمیں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔