لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے پرتگال کے فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی نقالی کرتے ہوئے اپنے بالوں کی تراش بالکل ان کے جیسی ہی کر لی ہے۔
عمر اکمل نے کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے سر پر ”وی” کی شکل بنوائی ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کا فٹبال ورلڈ کپ میں یہ سٹائل بہت مقبول ہوا تھا۔
دنیا بھر کے نوجوانوں نے ان کو کاپی کرنا شروع کر دیا تھا۔ اب پاکستانی بلے باز عمر اکمل نے بھی اپنے بالوں کی تراش خراش کروا کے کرسٹیانو رونالڈو کی نقالی کرنے کی کوشش کی ہے۔
اپنی اس نقالی میں وہ کس قدر کامیاب ہوئے ہیں یہ تو دیکھنے والے ہی بتا سکتے ہیں۔