لاہور (جیوڈیسک) اکمل برادران بھی خبروں میں رہنے کا ہنر جان گئے ہیں۔ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کی دھول ابھی پوری طرح بیٹھی نہیں تھی کہ عمر اکمل آج قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی گارڈ سے الجھ پڑے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹس مین عمر اکمل پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی اسٹیڈیم پہنچے، جہاں ان کی گاڑی پارک کرنے کے معاملے پر سکیورٹی گارڈ سے تلخ کلامی ہوگئی اور وہ غصے میں آکر پی سی بی جانے کے بجائے واپس چلے گئے۔
بتای اگیا ہے کہ عمر اکمل گاڑی سمیت اندر جاناچاہتے تھے، لیکن گارڈ نے انہیں روک دیاجس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔