لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل نے ہیڈ کوچ وقار یونس کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پریکٹس کے دوران تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے 7 گھنٹے قبل کھلاڑیوں کوسوشل میڈیا کے ذریعے ہدایات جاری کیں تھیں کہ پلیئرز ٹریننگ پر توجہ دیں اور سیلفیزوٹویٹر سے بریک لیں تاہم عمر اکمل نےہیڈ کوچ کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے 4 گھنٹوں بعد ہی ٹریننگ کے دوران تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔
قومی کرکٹ ٹیم تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ کی تیاریوں کیلئے ویلنگٹن میں ٹریننگ کر رہی ہے، تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، فیصلہ کن معرکہ 22 جنوری کو ہوگا۔