عمر اکمل کو بھارتی بکیز کی جانب سے دام میں الجھانے کی کوشش ناکام

Umar Akmal

Umar Akmal

کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل کو 2 سال قبل بھارتی بکیز کی جانب سے دام میں الجھانے کی ناکام کوشش کا انکشاف ہوا ہے، یو اے ای میں انگلینڈ سے سیریز کے دوران مشکوک کالز آنے پر انھوں نے فوراً آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو اطلاع کر دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کی انتہائی خفیہ دستاویزات افشا ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ان دنوں سخت تنقید کی زد میں ہے، ایک رپورٹ کے مطابق کیوی کپتان برینڈن میک کولم نے حکام کو مشکوک افراد کی جانب سے روابط کی کوشش سے آگاہ کر دیا تھا، اب ایسا ہی انکشاف پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 2012ء میں متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ سے سیریز کے دوران عمر اکمل کو ایک بھارتی نمبر سے کئی کالز موصول ہوئیں، وہ مشکوک شخص انھیں خراب کھیل کے عوض رقم دینے کی پیشکش کر رہا تھا، نوجوان بیٹسمین نے رائج طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے فوری طور پر آئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کو اس سے آگاہ کر دیا، آفیشلز نے ان کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے فون نمبر لے کر تحقیقات شروع کر دی تھیں۔