کراچی (جیوڈیسک) کراچی قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے پراسرار بیماری کی تشخیص کے لیے کراچی میں میڈیکل ٹیسٹ کرا لیے ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹس آنے کے بعد پی سی بی آگاہ کریگا۔
ویسٹ انڈیز سے واپسی کے بعد عمر اکمل نے ان اطلاعات کی تردید کی تھی وہ انجرڈ ہیں کہ یا کسی بیماری میں مبتلا ہیں تاہم پی سی بی نے دورہ زمبابوے سے ان کا نام واپس لیکر ان کے مکمل میڈیکل چیک اپ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ لاہور میں معائنے کے بعد عمر اکمل کل رات پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے تاہم دونوں نے اس موقع پر کسی بھی قسم کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔