کراچی (جیوڈیسک) عمر اکمل کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ وہ جس قدر باصلاحیت بیٹسمین ہیں ان کی کارکردگی میں اس کی جھلک کم کم ہی دکھائی دیتی ہے۔ وہ آئے دن تنازعات میں الجھے دکھائی دیتے ہیں اور اس سبب متنازع ہوچکے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹی20 سیریز میں ،19،3اور 4رنز بنانے کے بعد انہیں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہی ہے۔
25سالہ عمر اکمل کے بارے میں چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو پاکستان ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کے لئے مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانا ہوگی۔
کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ ان کے پاس اس سوال کا جواب نہیں ہے کہ عمر اکمل، احمد شہزاد اور صہیب مقصود جیسے کھلاڑی اپنا ٹیلنٹ کارکردگی میں کیوں تبدیل نہیں کر سکتے۔