برمنگھم (جیوڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل برمنگھم میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں نکام رہے تاہم وہ اس پر شرمسار ہونے کے بجائے الٹا ٹیم منیجمنٹ کے سر پر سوار ہو گئے اور انتظامیہ کا رویہ جانبدار قرار دے دیا۔
بلے باز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے تاہم یہ بھی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ عمر اکمل دورہ ویسٹ انڈیز سے ڈراپ ہوئے اور اس سے ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد کافی عرصہ ٹیم سے باہر رہے۔
ٹریفک قوانین کو ہاتھ میں لینے پر چالان، وارڈن سے پھڈے اور فینسی نمبر پلیٹ پر عمر اکمل آل آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ حیدر آباد پھڈا اور فیصل آباد میں تھیٹر پنگا بھی کرکٹر کے متنازع کیریئر کا حصہ ہے۔