عمر اکمل کا نکاح ہوگیا، شادی کی تقریب 16 اپریل کو ہوگی

Umar Akmal

Umar Akmal

لاہور (جیوڈیسک) ٹیسٹ کرکٹرعمراکمل کانکاح ہوگیا،ان کی اہلیہ سابق ٹیسٹ اسٹارعبدالقادرکی صاحبزادی ہیں،شادی کی تقریب سولہ اپریل کوہوگی۔ عمر اکمل جو کبھی مخالف ٹیم کا کریں براحال تو کبھی کمزور ٹیموں کے سامنے نڈھال ہوئے، کبھی وارڈن تو کبھی گارڈ سے جھگڑا ہوا۔

اب وقت آگیا ہے عمر اکمل کی شادی کا ،23 سال کے عمر اکمل کا نکاح سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی بیٹی نورآمنہ سے ہوگیا ہے۔ تقریب میں قریبی رشتہ داروں اوردوست احباب نے شرکت کی۔

اس موقع پرعمراکمل نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا یاد گار ترین دن ہے، وہ ہنی مون کی بجائے عمرہ ادا کرنے جائیں گے، خوشی کی اس گھڑی میں والدین کی موجودگی ان کی خوش قسمتی ہے، وہ مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ دعاکریں کہ ان کی زندگی کا نیا سفر خوشگوار رہے۔