فیصل آباد: فاطمہ سکول سدھارکے ہونہار طالب علم عمر فاروق نے جماعت ہشتم کے محکمانہ امتحانات میں 395 نمبر حاصل کر کے علاقہ بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
زین زاہد نے 384 نمبر حاصل کر کے دوسری اور عثمان یوسف نے 373 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح دیگر طلباء عتیق رفیق نے370،علی اصغر اور حماد جاوید نے365 اور عمران طارق نے 360 نمبر حاصل کئے۔
پوزیشن ہولڈر طلباء نے اپنی شاندار کامیابی کو والدین کی دعائوں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔