عمر پارک خوبصورت سر سبز و شاداب ٹی ایم اے کے قوانین کے عین مطابق ہو گا

کروڑ لعل عیسن: عمر پارک خوبصورت سر سبز و شاداب ٹی ایم اے کے قوانین اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایات کے عین مطابق ہو گا۔ اور دور جدید کی تمام تر سہولیات سے آراستہ ایک منفرد ٹائون ہو گا جس میں فل پروف سکیورٹی سسٹم لگایا جائے گا۔ پانی کے نکاس کیلئے انڈر گرائونڈ لائن بچھائی جائے گی اور سٹریٹ لائٹنگ کیلئے سولر سسٹم لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ کوڑا کرکٹ پھنکنے کیلئے 10 مرلے کا الگ پلاٹ بنایا جائے گا جہاں سے ٹی ایم اے ملازمین روز کچرا اٹھا کر لے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ٹائون میں 15 مرلے کی ایک جامعہ مسجد بھی تعمیر کی جائے گی۔

جہاں نمازی حضرات سکون سے نماز ادا کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر انجینئر پرویز اختر ، حاجی بائو محمد رفیق عاطف ، ماسٹر محمد اقبال ، محمد نوید نقشہ نویس اور دیگر نے گزشتہ روز عمر پارک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمر پارک دور جدید کے تمام تقاضوں کو مدِنظر رکھ کر عوام کی سہولیات کے عین مطابق تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جہاں ساف ستھرا ماحول ، پارک ، مسجد ، سٹریٹ لائٹ اور جدید سیورٹی سسٹم کے ساتھ ساتھ کچرا پھینکنے کیلئے ایک الگ 10 مرلے کا پلاٹ بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بغیر شناخت کے ممنوع ہو گا۔

سٹریٹ لائٹس کیلئے سولر سسٹم لگایا جائے گا۔ اور بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کیلئے تھوڑی سی آگے بیکن لائٹ سکول بھی موجود ہے۔ ٹائون میں 30 فٹ چوڑی گلیاں رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے جسے 1 سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ٹائون میں 50 ہزار فی مرلہ کے حساب سے بکنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائون کی تمام تر ذمہ داری ٹی ایم اے پر ہو گی جس میں گلیوں یا سڑکوں کے ٹوٹ جانے کی صورت میں ٹی ایم اے اس کی درستگی کی ذمہ دار ہو گی۔ اس موقع پر سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ آخر میں حافظ محمد فاروق احمد نے اختتامی دعا کروائی۔ دعا کے بعد تمام حاضرین کیلئے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا۔

Umar Parks Opnning

Umar Parks Opnning