عمر کوٹ پولیس نے ڈی آئی جی میر پور خاص کے احکامات ردّی کی ٹوکری میں ڈال دیئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عمر کوٹ پولیس نے ڈی آئی جی میر پور خاص کے احکامات ردّی کی ٹوکری میں ڈال دیئے اندرونِ سندھ کے سینئر صحافی و رکن پریس کلب ڈھورونارو زاہد قریشی گزشتہ دنوں ضروری کام سے علاقے کی مویشی منڈی گئے جہاں واپسی پر اُن کی نئی ہونڈا موٹر سائیکل غائب تھی۔

معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ نامعلوم افراد موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ‘ اس حوالے سے میر پور خاص ‘ عمر کوٹ اور ڈھورونارو کے صحافیوں نے ڈی آئی جی میر پور خاص سے ملاقات کرکے انہیں چوری سے آگاہ کیا جس پر ڈی آئی جی نے تھانہ صوفی کو فوری مقدمے کے اندراج اور موٹر سائیکل برآمدگی کے احکامات جاری کئے لیکن تھانہ صوفی کے ایس ایچ او موٹر سائیکل برآمد کرنے کے بجائے حیلے بہانے کرنے لگے اور تاحال صحافی زاہد قریشی کی موٹر سائیکل برآمد نہ کی جاسکی اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سید سہیل عابدی ‘ آغا کریم’ سید افضل شاہ شیرازی’ حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین حیدر عباس رضوی’ کراچی والنٹیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر رشید زمان’ تحریک انصاف علماء ونگ کراچی کے صدر خالد عمران’ جے یو آئی کے رہنما فقیر گلزار احمد جونیئر نے وزیر اعلیٰ سندھ ‘آئی جی سندھ ‘ نواب یوسف تالپور ‘ نواب تیمور تالپور’ سیکریٹری داخلہ ڈی آئی جی میر پور خاص اور ایس ایس پی عمر کوٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ سینئر صحافی زاہد قریشی کی جلد موٹر سائیکل برآمدگی کے سخت احکامات جاری کریں۔۔