لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی امپائر اسد روف اور نیوزی لینڈ کے بلی باوڈن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایلیٹ پینل سے باہر کردیا۔ پال رائفل اور رچرڈ ایلنگورتھ کو پینل میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی امپائر اسد روف کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں، آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں نام آنے کے بعد سے پاکستانی امپائر کو پہلے چیمپینز ٹرافی کے پینل میں شامل نہیں کیا۔
اب آئی سی سی نے خراب کارکردگی کی وجہ سے انہیں ایلیٹ پینل سے ہی باہر کر دیا ہے۔ ان کے ساتھ نیوزی لینڈ کے امپائر بلی باڈن کو بھی حالیہ خراب کارکردگی کی وجہ سے ایلیٹ پینل سے فارغ کر دیا گیا ، دوسری جانب انگلینڈ کے سابق کرکٹر رچرڈ النگورتھ اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر پال رائفل کو ایلیٹ پینل میں جگہ مل گئی ہے۔