ابھی امپائر نے انگلی ہی نہیں اٹھائی تو کپتان کو کیسے پتہ چلا: پرویز رشید
Posted on August 26, 2015 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Pervaiz Rashid
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے انصاف کا ترازو برابر نہیں رکھا ایک طرف جھکا ہوا ہے۔
پورے حلقے میں بے ضابطگیوں کی سزا ایک امیدوار کو دی گئی۔ سزا دینی تھی تو دونوں امیدواروں کو دی جاتی۔
پرویز رشید نے کہا کہ انہوں نے کاظم ملک کو دھمکی نہیں دی اور نہ ہی انہیں کاظم ملک کا کوئی خط ملا ہے۔ ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com