سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب نے ایک عمرے کے فوری بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم کردی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے بیان کے مطابق آئندہ پہلے اور دوسرے عمرے کے درمیان 10 روز کا وقفہ لازمی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ 10 روز سے کم وقفے پر اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا جب کہ یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔