اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی ٹوٹ پھوٹ، بڑے کھلاڑی کی میدان میں انٹری، آصف علی زرداری کے ایم کیو ایم ارکان اسمبلی سے رابطے، آصف علی زرداری سے سلمان مجاہد اور ڈاکٹر فوزیہ کی ملاقاتیں۔
گزشتہ روز خوش بخت شجاعت اور علی راشد نے سابق صدر زرداری سے ملاقاتیں کیں۔ ایم کیو ایم کے مزید کئی ارکان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔
ایم کیو ایم کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم کے متعدد ناراض ارکان مل رہے ہیں جن میں کئی غیرمنتخب نمائندے بھی شامل ہیں۔
تاہم ذرائع زرداری ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس بارے میں صورتحال واضح ہونے کے بعد میڈیا کو بتایا جائے گا۔