کراچی (خصوصی رپورٹ)نظامی ہیلتھ اینڈ ویلفیئرآرگنائزیشن اور چائنا انٹر نیشنل ایجوکیشنل اینڈ میڈیکل فائونڈیشن کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کی سالگر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ عوامی محرمیوں کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے اسے نظر انداز کرکے نہ جمہوریت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے اور نہ ملک میں معاشی ترقی لائی جاسکتی ہے، پاکستان میں غذائی قلت کے باعث اموات حکمرانوں کی ناکامی اور لاپراہی ہے۔
ایک ذرعی ملک میں غذائی قلت پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چائنا انٹر نیشنل ایجوکیشنل اینڈ میڈیکل فائونڈیشن کے بانی ڈاکٹر محبوب نظامی ،صاحبزادہ مبشر اور دیگر کے ہمراہ اقوام متحدہ کی سالگرہ پر کیک کاٹا اس موقع پر ڈاکٹر زاہد علی ،ڈاکٹر قرة العین ،سید جاوید اقبال ،سید نجم الحسن ،ڈاکٹر مجتبیٰ ،سعید عالم ،ڈاکٹر عرفان اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان بھی موجود تھے۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے نظامی ہیلتھ اینڈ ویلفیئرآرگنائزیشن اور چائنا انٹر نیشنل ایجوکیشنل اینڈ میڈیکل فائونڈیشن کو پاکستان میں تعلیم ،صحت اور سماجی شعبوں میں عالمی اداروں کے اشتراک سے خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر انہوں نے چائناانٹر نیشنل ایجوکیشنل اینڈ میڈیکل فائونڈیشن کو اقوام متحدہ کی رکنیت ملنے پر مبارکباد پیش کیا۔