نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے سے مسلح شخص کو گرفتار کر کے شاٹ گن برآمد کرلی گئی۔ مسلح شخص کے پاس ایک بیگ اور دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام نے بیان میں کہا کہ مشکوک مسلح شخص کی اطلاع پر پولیس نے اقوام متحدہ کی عمارت اورقریبی گلیوں کا محاصرہ کیا جو تین گھنٹے جاری رہا۔
مسلح شخص اقوام متحدہ کے مرکزی دروازے پر موجود تھا۔ مسلح شخص نے پولیس کودیکھ کرگن اپنی ٹھوڑی کے نیچے رکھ لی تاہم گولی نہیں چلائی۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مسلح شخص نے ابتدائی تحقیقات میں کہا کہ وہ کچھ دستاویزات اقوام متحدہ کے دفترمیں دینا چاہتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہرزاویے سے تحقیقات کی جائیں گی۔