کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کشمیر میں بھارتی مظالم پر مہذب دنیا کی خاموشی اس کی سنگدلی و اسلام دشمنی کی دلیل جبکہ کشمیر پر بھارتی تسلط اور جبر پراقوام متحدہ کا جانبدارانہ کردار اس بات کی علامت ہے کہ اقوام متحدہ کے قیام کا مقصد فوت ہوچکا ہے اور اب اس ادارے کی حیثیت محض سامراجی گماشتے کی سی رہ گئی ہے اسلئے کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی جانب دیکھنا بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی کی مزید مہلت فراہم کرنے کے مترادف ہے۔
محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ جنرل سیکریٹری محمد انور ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز و دیگر عہدیداران کے ہمراہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ”یوم کشمیر“ منانے کا مقصد کشمیر پر بھارتی جبر وتسلط پر جمتی ہوئی وقت کی دھول کو صاف کرکے بھارت کامکروہ چہرہ اور اقوام متحدہ کا گھنانا وجانبدارانہ کردارعالمی برادری کے سامنے لانا اور کشمیر میں انسانی نسل کشی کیخلاف آواز اٹھانا ہے
مگر سالہا سال سے یوم کشمیر منانے اور کشمیریوں عوام سے اظہار یکجہتی کے ساتھ کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز اٹھانے کے باوجود کشمیری عوام آج بھی انصاف ‘ آزادی اور حق خود ارادیت سے محروم ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا خاتمہ محض جلسوں ‘ دھرنوں ‘ تقریروں اور ریلیوں کے ذریعے ممکن نہیں اس کیلئے سنجیدہ حکمت عملی اور دیانتدارانہ کردار کی ضرورت ہے جس سے ہمارے ماضی کے حکمران بھی محروم تھے اور حال کے حکمران بھی عاری ہیں اسلئے مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیر کی آزادی کیلئے اب فوج کو ہی اپنا کردار ادا کرنا ہوگ۔