مظفر آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، بھارت اور مودی سرکار اسے انا کا مسئلہ نہ بنائیں۔
یہ بات انہوں نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آج کے دن کے حوالے سے پوری دنیا اور اقوام متحدہ سے ہم کہیں گے کہ اس پر رائے شماری کرائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں جب یہ مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، جب تک امن نہیں ہوسکتا، اس لیے بھارت اور مودی سرکار سے عملی درخواست ہے کہ اسے انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے، ایک نہ ایک دن ہمیں حق دینا پڑے گا انہیں۔