نیویارک (جیوڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں راحت فتح علی خان کی پرفارمنس نے تمام شرکا کو جھومنے پر مجبور کردیا ۔صوفیانہ میوزک کی دھنوں پر سفارتکارہوں یا اقوام متحدہ کےدفتر سےوابستہ اہلکار ہرشخص جھومتانظرآیا۔
راحت فتح علی خان نے استادنصرت فتح علی خان کی گائی ہوئی قوالیاں پیش کیں تو لوگوں پر سحرطاری ہوگیا،وجد میں شرکاجھومتے رہے۔خواتین کی بھی بڑی تعداد یوم پاکستان کےموقع پرمنعقد اس کنسرٹ میں موجود تھی۔
جنرل اسمبلی کےاس ہال میں کنسرٹ کےموقع پرتل دھرنےکی جگہ نہ تھی اور جیسےجیسےراحت فتح علی خان نے ایک کےبعد ایک قوالی پیش کی،لوگ دیوانہ وارجھومتےرہے۔