اسامہ بن لادن کی موت کے تقریبا دو سال بعد اقوام متحدہ نے اسامہ کا نام پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا، تاہم ان کے اثاثے منجمد رہیں گے۔
اقوام متحدہ کے جانب سے اسامہ بن لادن پر 25 جنوری دو ہزار ایک کو سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ ان کی موت کے دوسال بعد سیکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کا نام پابندیوں کی فہرست سے خارج کیا جا رہا ہے لیکن مختلف مما لک میں موجود ان کے اثاثے منجمد رہیں گے۔
جو ممالک ان کو مزید منجمد نہیں رکھنا چاہتے انھیں سیکیورٹی کونسل کو درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔