سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سعودی عرب کی تیل کی دو سہولیات پر حملوں کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے تمام صبرو تحمل سے کام لینے اور تصادم سے گریز پر زور دیا ہے۔
گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے ایک بیان میں کہا سکریٹری جنرل نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں سعودی آرامکو کی تیل کی دو تنصیبات پر ہفتے کے روز ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ “سکریٹری جنرل نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور تناؤ میں اضافے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون پر مستقل طور پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ کشیدگی کو بڑھاوا دینے سے گریز کریں۔
سعودی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ صبح چار بجے ارمکو کی دو تیل تنصیبات کو ڈرون طیاروں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تیل تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔