نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سانحہ شکار پور کی شدید مذمت کی ہے۔
شکار پور میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران حملے میں پچاس سے زائد لوگ شہید ہو گئے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں شکار پور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
بان کی مون نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اداروں کی استطاعت بڑھانے اور ہر قسم کی دہشت گردی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔