کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے رہنماء سلیم انصاری نے شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ آبادیوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور طویل بندش کو کے الیکٹرک کی نااہلی قرار دیتے ہوئے پر زور احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کی نجکاری ختم کرکے اسے حکومتی تحویل میں لیا جائے۔
نجکاری معاہدے کے مطابق کے الیکٹرک نے آج تک شہر میں توانائی نظام کو اپ گریڈ نہیں کیا سلیم انصاری نے کہاکہ کے الیکٹرک کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کی بندش کے عذاب کے ساتھ وولٹیج کا اَپ ڈائون نے عوامی زندگی کو شدید متاثر کرکے رکھ دیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنماء سلیم انصاری نے کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل بندش اور وولٹیج کے حوالے سے عوامی شکایات کا سدباب کرکے عوام کو مشکلات سے نجات دلا ئے۔