غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، لیسکو، فیسکو،آئیسکو کے چیف ایگزیکٹوز کی طلبی

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ روکنے کے کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ کیس کی سماعت شروع ہو ئی تو عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ لوڈ شیڈنگ میں کمی اور بجلی بچانے کے لئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں جس پر سرکاری وکیل کی جانب سے بتایا گیا۔

کہ مختلف اقدامات کے تحت لیسکو 34 میگاواٹ بجلی کی بچت کی جارہی ہے جبکہ ملک بھر میں اسوقت چھ گھنٹے سے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی تاہم تفصیلی حالات جاننے کے لئے عدالت نے لیسکو، فیسکو اور آئیسکو کے چیف ایگزیکٹوز کو طلب کر لیا گیا اور کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔