غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ سولہ گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا

ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) دو دن کی چاندنی پھر بھی اندھیری رات بارشوں کے بعد ملکہ فیڈر میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ سولہ گھنٹے سے بھی تجاو ز کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ فیڈر میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ سولہ گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا۔

جس سے دیہاتی چڑ چڑے پن کا شکار ہو گئے ہیں۔ معمولات زندگی متاثر کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ مگرحکومت کو عوام کا ذرا برابر بھی خیال نہیں آرہا۔ ملکہ کے عوام نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیے جائیں اور لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائے تا کہ پاکستان کے غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔