غیر اعلانیہ

Sultan Salahuddin Ayubi

Sultan Salahuddin Ayubi

تحریر : ایم سرور صدیقی
تاریخ بتاتی ہے پہلی جنگ عظیم کے بعد جب یورپی فوجیں شام کے تاریخی شہر دمشق میں داخل ہوئیں تو جنرل ہنری گوروڈ خصوصی طورپر عظیم مسلم سپہ سالار سلطان صلاح الدین ایوبی کے مزار پرگیا اور بڑے تکبر سے قبرکو زوردار ٹھوکر مارکر چیختے ہوئے دھاڑاWe are here again۔۔ انگریز جتنی نفرت سلطان صلاح الدین ایوبی اور ٹیپو سلطان سے کرتے ہیں شاید دنیا میںکسی اورسے نہیں کرتے ہوں ۔اس کااظہار اکثروبیشتر ہوتارہتاہے ان دونوں سلطانوںنے بھرپور عسکری وسائل کے باوجود انگریزوں کا سب غرور خاک میں ملا دیا تھا ۔۔مسلم خلافت کے خاتمہ کے ساتھ ہی سامراج اور مغربی استعمارنے صلیبی جنگوں کی عبرت ناک شکستوںکا بدلہ لینے کیلئے گٹھ جوڑکرلیا اور عیسائیت کے بدترین دشمن یہودیوں اپنا ابدی دوست بنا کرعالمِ اسلام کے خلاف جن سازشوں، ریشہ دوانیوںکا سلسلہ شروع کیا تھا وہ تسلسل سے آج بھی جاری ہے اس کا خاص ہدف پاکستان ہے جس کی بہادر افواج سے ہندو، یہودی اور عیسائی اب بھی خوفزدہ رہتے ہیںہیں

جب عیسائیوںنے اسپین پر دوبارہ قبضہ کیا تومسلمانوںپر زندگی تنگ ہوگئی اسلام کے نام لینے والوںکے خون کی ندیاں بہادی گئیںمسلمانوںکی تعداد بہت زیادہ تھی اس لئے عیسائی فتلِ عام سے تھک گئے اس وقت کے صلیبی بادشاہ فرنڈینینڈنے اعلان کیا کہ اسپین میں مسلمانوںکی جان و مال محفوظ نہیں اس لئے انہیں سمندرپار آبادکیا جائے گاجو مسلمان وہاں جانا چاہیں تیارہو جائیں سینکڑوں مسلمان اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ بحری جہاز میں سوار ہوگئے سمندر کے درمیان جاکر صلیبی بادشاہ فرنڈینینڈکے گماشتوںنے بحری جہاز میں بارودکو آگ لگادی اور خود لائف بوٹوں(حفاظتی کشتیوں)سے باحفاظت کنارے پر پہنچ گئے۔۔۔ بارودکو آگ لگی تو پورا جہاز غرق ہوگیا توانہوںنے چلا چلاکر کہا صلیب کے محافظ جنگ ایسے بھی لڑ سکتے ہیں اور یہ جنگ آج بھی کسی نہ کسی شکل میں جاری ہے اور ہم مسلمان کسی نہ کسی اندازمیں کبھی اس جنگ کا ایندھن بن رہے ہیں اور کبھی یہود ونصاری کے ہاتھوںکی کٹھ پتلیاں بن کر ان کے اشاروںپرناچنا فخر سمجھتے ہیں غورکیا جائے تو محسوس ہوگا اب صلیبی جنگ امریکہ ،برطانیہ اور دیگرعیسائی ممالک میں نہیں عالم اسلام کے بڑے بڑے مراکز عراق، کشمیر، شام ، فلسطین، افعانستان، پاکستان کے اندر لڑی جارہی ہے اورکئی مسلم ممالک اس کی زدمیں آنے والے ہیں۔

بیشترمسلم ممالک میں سیاسی بے چینی، معاشی عدم استحکام، دھماکے، خودکش حملے، انتہا پسندی،اشرافیہ کا ا نتہائی طا قتور نیٹ ورک اور حکمرانوںکی ہر قیمت پر اقتدار میں رہنے کی خواہش نے انہیں اغیارکا دست ِ نگربناکررکھ دیاہے۔پاکستان میں تو اربوں ڈالر قرضے لینے کے باوجودعوام کی حالت بہترہوئی نہ ملک اقتصادی طورپر مضبوط بلکہ ملکی معیشت کی حالت دن بہ دن پتلی ہوتی جارہی ہے عراق،فلسطین، لیبا،شام،افعانستان اور دیگرکئی مسلمان ملک اب اتنے کمزورکردئیے گئے ہیں کہ اپنا دفاع کرنے کے بھی قابل نہیں رہے لیکن مسلمان حکمران خواب ِ غفلت میں اتنے مدہوش ہیں کہ انہیں مستقبل کی کوئی فکرہے نہ عوام کی خبر۔ تاریخ بتاتی ہے کہ644ء میں امیرالمومنین سیدنا عمرِ فاروق کی حکومت تھی اس وقت عالمی طاقتیں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی قوت سے خوفزدہ تھیں ان دنوںقصرِروم نے حالات کا جائزہ لینے کیلئے ایک وفد مدینہ شریف بھیجاوہاں پہنچ کر انہوںنے پوچھا آپ کے شہنشاہ ِ معظم کا محل کہاں ہے؟۔۔۔مدنی ریاست کے شہری شہنشاہ ۔۔معظم اور محل جیسے الفاظ سے جیسے نا آشنا تھے۔۔ایک صحابی نے کہا آپ نے کس سے ملناہے؟۔۔۔مسلمانوںکے بادشاہ سے نووارد نے جواب دیا

Islam

Islam

”مسلمانوںکا کوئی بادشاہ نہیں ہوتا۔۔انہوںنے جواباً کہا ہمارے خلیفہ عمر ِ فاروق ہیں جن کے پاس ریاست کے تمام انتظامی امورہیں وہ مشاورت سے فیصلہ کرتے ہیں۔۔وہ محل میں نہیں رہتے ان کا توچھوٹا سا مکان ہے ” ”ہم نے انہیں سے ملناہے رومی وفدنے کہا ”آپ انہیں مسجد نبوی دیکھ لیں یا پھر وہ کہیںکسی درخت کے نیچے آرام کررہے ہوں گے ”مسلمانوں کا خلیفہ کسی درخت کے نیچے آرام۔۔۔رومی وفد پر حیرت اورتجسس غالب آگیا۔۔۔وہ آپ کی تلاش میں چل پڑے کچھ ہی دور دیکھاعمر ِ فاروق ایک درخت کے سائے میں سرکے نیچے اینٹ رکھ کر بے خوف و خطر سورہے ہیں۔۔ یہ عمر ِ فاروق ہیں جن کی ہیبت سے دنیا کے بڑے بڑے فرمانروائوںکی نیندیں حرام ہوچکی ہیںوہ خوف زدہ ہوگئے جن کو کوئی خوف ہے نہ اپنی جان کی کوئی پرواہ۔۔۔ ان سے جنگ کبھی نہیں جیتی جا سکتی۔۔۔رومی وفدنے کہا اے عمر لگتاہے تم انصاف پرورہو اسی لئے تمہیں گرم ریت پز بھی نیند آجاتی ہے ہمارے بادشاہ ظالم اوربددیانت ہیں جن کو بڑے بڑے محل اور درجنوں پہرے داروں کے حصارمیں بھی نیندنہیں آتی۔۔۔۔پوری دنیا میںشاید سب سے زیادہ پروٹوکول پاکستانی حکمرانوںکاہے جن کی آمدورفت کے موقعہ پر گھنٹوں ٹریفک جام رکھنا عام سی بات ہے اس دوران ایمبو لینسوںمیںمریضوںکی موت واقع ہو جائے،طالبعلم کو تعلیمی داروں اور ملازمین کودفاتر سے دیر بھی ہو جائے تو حکمرانوںکی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔۔۔اور تو اور نہ جانے کتنے چوہدری محمد سرور ۔سابقہ گورنر پنجاب اور ممنون حسین جیسے عام پاکستانی صدر ِپاکستان بننے کے بعدپروٹوکول کے محتاج ہوکررہ گئے سچ ہے نمک کی کان میں جانے والا نمک بن جاتاہے آج اسلام دشمن طاقتوںنے مسلمانوںپر غیر اعلانیہ صلیبی جنگ مسلط کررکھی ہے ہمیں اس کا مطلق احساس تک نہیں لمحہ ٔ فکریہ۔

یہ ہے کہ ہم مسلمان کسی نہ کسی اندازمیں کبھی اس جنگ کا ایندھن بن رہے ہیں اور کبھی یہود ونصاری کے ہاتھوںکی کٹھ پتلیاں بن کر ان کے اشاروںپرناچنا فخر سمجھتے ہیں غورکیا جائے تو محسوس ہوگا اب صلیبی جنگ امریکہ ،برطانیہ اور دیگرعیسائی ممالک میں نہیں عالم ِ اسلام کے بڑے مراکز عراق، کشمیر، شام ، فلسطین،افعانستان،پاکستان کے اندر لڑی جارہی ہے اورکئی مسلم ممالک اس کی زدمیں آنے والے ہیںاور ہم مسلمانوںکو ذرا ہوش نہیں ہے اس وقت دنیا کے بیشترمسلم ممالک میں مختلف حیلوں بہانوںسے مسلمانوںکا خون بہایا جارہاہے کہیں دہشت گردی کی آگ پھیلی ہوئی ہے ۔۔کہیںفرقہ واریت،لسانی جھگڑے معمول بن گئے ہیں کہیں جمہوریت۔۔۔کہیں خلافت اور کہیں اسلام کے نام پراپنے ہم مذہب بھائیوںکامعاشی استحصال ہورہاہے یاان کے حقوق غصب کئے جاتے ہیں خودکش حملے، بم دھماکے،ٹارگٹ کلنگ ایک الگ مسائل ہیں جنہوںنے پوری مسلم امہ کا جینا حرام کررکھاہے عرب ممالک کو اللہ نے بے شمار وسائل سے نوازاہے لیکن یہ دولت فلاح ِ انسانیت کیلئے خرچ ہونی چاہیے ۔۔۔عوام کی حالت بہتربنانے پر صرف کی جانی چاہیے۔۔غربت کے خاتمہ کیلئے منصوبہ بندی کیلئے ٹھوس اقدامات متقاضی ہیں جرم، ناانصافی اور سماجی برائیوں کے قلع قمع کے لئے کام کرنے کا اہتمام ہونا چاہیے اگرایسا نہیں ہورہا تویہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی نا شکری ہے اور اللہ ناشکری کرنے والوںکو پسند نہیں کرتا۔۔۔ لوگ غربت کی وجہ سے ناپسندیدہ سرگرمیوںمیں ملوث ہو جاتے ہیں ملک و قوم سے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں۔۔ دانستہ یا دیدہ دانستہ اپنے مسلمان بھائیوںکی تباہی وبربادی میں حصہ ڈال رہے ہیں یہ طرز ِ عمل۔۔

ایسی سوچ اور فکرنے اسلام کو بہت نقصان پہنچایا ہے دولت کی غیر منصفانہ تقسیم، سماجی انصاف نہ ہونے اور میرٹ کا قتل ِ عام ہونے کے باعث لوگ مختلف گروہوں، غیرممالک اور تنظیموں کے آلہ کار بن کر اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں ہمارے دل و دماغ میں ایک جنگ لڑی جارہی ہے ۔۔۔ اپنی ذات کی داخلی اور خارجی کیفیت پر ہی موقوف نہیں ضمیر بھی مفادات کی مرہون ِ منت ہوجاتاہے توانسان کے نظریات بدل جاتے ہیں اگر کوئی مسلمان کسی کے آلہ ٔ کار بنا ہواہے تو یہ جنگ ۔۔۔صلیبی جنگ بھی سمجھی جا سکتی ہے کہ جنگیں اب میدانوں میں نہیں ذہنی سوچ تبدیل کرنے سے لڑی جارہی ہیں جس سے فکری زاویے کا رخ بدل جانے سے نظریہ اپنی موت آپ مر جاتاہے ہمارے ارد گرد ایسی کتنی ہی نظریاتی لاشیں بے گورو کفن پڑی ہوئی ہیں لالچ، جھوٹ، مکرکی پٹی آنکھوں پر پڑ جائے تو اپنے ہاتھوں اپنے گھرکو آگ لگاکر تماشہ دیکھنا بھی برا نہیں لگتا صلیبی جنگ کے تھنگ ٹینک بھی یہی چاہتے ہیں اور ہم آنکھیں بند کرکے ان کے ایجنڈے پر عمل پیراہیں کیا اب بھی غور کرنا لازم نہیں ہے کہ صلیبی جنگ امریکہ ،برطانیہ اور دیگرعیسائی ممالک میں نہیں عراق، کشمیر، شام ، فلسطین،افعانستان،پاکستان کے اندر لڑی جارہی ہے اورکئی مسلم ممالک اس کی زدمیں آنے والے ہیں۔ بیشترمسلم ممالک میں سیاسی بے چینی، معاشی عدم استحکام،دھماکے، خودکش حملے، انتہا پسندی،اشرافیہ کا ا نتہائی طا قتور نیٹ ورک اور حکمرانوںکی ہر قیمت پر اقتدار میں رہنے کی خواہش بھی اسی کڑی کا تسلسل ہے۔

Sarwar Siddiqui

Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی