غیر منظور شدہ کالونی کی تشہیر پر مالکان کیخلاف مقدمہ درج

Court

Court

فیصل آباد (جیوڈیسک) غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونی کی تشہیر کر کے فراڈ کرنے پر مشتہرین کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایف ڈی اے اعجاز لطیف کی طرف سے تھانہ سول لائنز میں ضابطہ فوجداری کی دفعات 420,468,471 کے تحت درج کرائے گئے مقدمہ میں کہا گیا ہے

سٹی ہاؤسنگ سکیم کے نام سے کیبل پر چلائے جانے والے اشتہار میں عوام کو پلاٹ خریدنے کی ترغیب دی جارہی تھی۔ جب ایف ڈی اے کی طرف سے تحقیق کی گئی تو اس سکیم کا کسی جگہ وجود نہ پایا گیا لہٰذا اظہر حسین وغیرہ کو عوام سے دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا جائے۔