غیریقینی صورتحال سے زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر شدید دباؤ

Market

Market

کراچی (جیوڈیسک) حکومت مخالف دھرنے اور سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی دھمکی کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں غیر یقینی کیفیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

اور پیر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 100 روپے سے تجاوز کرگئی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 6 پیسے کے اضافے سے 100.01 روپے کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں انٹربینک ریٹ اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں بھی 6 پیسے زیاد ہوگئے۔

اوپن مارکیٹ میں پیر کو کو امریکی ڈالر کی قدر 99 روپے 95 پیسے پر مستحکم رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران، سول نافرمانی شروع کرنے اور دھرنوں کے دائرہ کار کو تمام صوبوں تک توسیع دینے کے اعلانات کی وجہ سے نہ صرف درآمدی شعبے نے ڈالر کی فارورڈ بکنگ شروع کر دی ہے۔

بلکہ اوپن مارکیٹ میں بھی خریداری دباؤ بڑھ گیا ہے اور لوگ اپنے سرمائے کو ڈالر کی صورت میں محفوظ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار منگل کو حکومت کو دیے گئے الٹی میٹم کی مدت ختم ہونے کے بعد کی صورتحال پر مضطرب نظر آرہے ہیں۔